• news

ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تمام نوعیت کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت ہو گی

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو نے کے بعد آج سے تمام نوعیت کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت ہو گی ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت 26 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات اور فوجداری کیسز،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا بینکنگ، انٹراکورٹ اپیلوں ، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل سمیت دیگر فوجداری اپیلوں ، جسٹس سرفراز احمد ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بنچ نیب کیسز اور جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ انسداد دہشت گردی سمیت فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس عائشہ اے ملک امریکہ سے واپسی پر پچیس جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گی، جسٹس عاطر محمود پندرہ جنوری جبکہ جسٹس محمد طارق عباسی 30 مارچ تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، دو رکنی بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاید وحید، جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر ججز صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن