• news

 ٹیکنیکل فالٹ ہو جاتے ہیں  ایشو نہ بنایا جائے ، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملک میں ہونے والے بریک ڈاون کے بعد کی جانے والی کاوشوں پر عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ اتوار کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   اپنے بیان میںا نہوں نے  کہا کہ ٹیکنیکل فالٹ ہو جاتے ہیں، گذشتہ رات ملک میں ہونے والے بریک ڈائون پر جس طرح عمر ایوب اور انکی وزارت نے معاملے کودیکھا انکے عزم کا پتا چلتا ہے، اگر اتنی کوشش نہ ہوتی تو بجلی کی بحالی میں تاخیر لازم تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا اور جنرل مزمل نے بھی بجلی بحالی کی شش میں حصہ ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن