تھر میں وبائی امراض پھوٹ پڑے‘ غذائی قلت سے مزید 5 بچے جاں بحق
تھرپارکر (اے پی پی) تھرپارکر میں سردی کی شدید لہر اور غذائی قلت وبائی امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں پانچ بچے فوت ہو گئے جس میں رفیعہ بنت احسان الاہی، گوند، اشوک، شکردیں کے نومولود بچے شامل ہیں جبکہ رواں ماہ کی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے اور 50 بچے زیرعلاج ہیں۔ تھرپارکر مین سردی شروع ہوتے ہے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں بچوں کے ساتھ بوڑھے بھی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سخت سردیوں کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے۔