پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گاجس میں دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔اجلاسصبح ساڑھے دس بجے ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوگا جس کی صدارت نئے چیئرمین سلیم یوسف کریں گے ۔ عمر گل ‘عروج ممتاز‘وسیم خان ‘ذاکرخان اور ندیم خان بھی شریک ہونگے ۔ وسیم اکرم آن لائن شریک ہونگے جبکہ علی نقوی شریک نہیں ہوں گے ۔