گھر سے بھاگنے والہ 14سالہ ذیشان ورثاء کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال نے گھر سے بھاگنے والے14سالہ ذیشان کوتلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ ذیشان گھر والو سے جھگڑے پر گھر سیالکوٹ چلا گیا تھا۔ چچا نے تھانہ گلشن اقبال میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھاتھا۔