قصور پولیس کی کارروائی ‘دسمبرمیں 13ڈکیت گینگ سمیت 505ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر قصور پولیس نے دسمبر کے دوران سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔ڈی پی اوقصور عمران کشور نے دسمبر کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث13ڈکیت گینگ سمیت505جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا،68 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔