• news

 شہری ‘پولیس خدمت مراکز کا عملہ ایس او پیز کی پاسداری کریں : ایس ایس پی آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنز لاہوراحسن سیف اللہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے گھروں کی دہلیزپر خدمات کی فراہمی کاتسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے۔پولیس موبائل خدمت مرکزشہر کے مختلف مقامات پر مقررہ اوقات میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ شہری اورپولیس خدمت مراکز کا عملہ کرونا ایس او پیز کی پاسداری کریں۔ پولیس موبائل خدمت مرکزآج نزد دربار پیر بھولا چوہنگ موجود ہوگا۔احسن سیف اللہ نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ شہری پولیس سے متعلقہ سہولیات کیلئے اپنے قریبی پولیس خدمت مرکزسے استفادہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن