• news

سرکاری ملازمین کی برطرفیاںروکی جائیں:افغان وزارت محنت 

کابل (نیٹ نیوز)افغانستان میں سیکڑوں سرکاری ملازمین کو برطرف کئے جانے پر وزارت محنت و سماجی امور نے مخالفت کردی۔ وزارت محنت و سماجی امور (ایم او ایل ایس اے) نے گزشتہ روز کہا یہ عمل تمام اصولوں کے منافی ہے اور اس منصوبے کو روکنے کی تجویز دی ہے۔حکومت نے 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال سے 90 فیصد ملازمین کو برطرف کردیاتھا جس پر ولسی جرگہ کے سپیکر میر رحمن رحمانی نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوکریوں کے خاتمے یا سرکاری اداروں کو تبدیل کرنے کے عمل کو فوری طور پربند کیا جائے، جس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ صدارتی محل نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن