• news

تھانوںمیں شہریوںکو تحفظ محسوس ہونا چاہئے : غلام محمود ڈوگر

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ کاہنہ کا سرپرائز وزٹ کرکے تھانہ محرر روم اور فرنٹ کا ڈیسک کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال بھی موجود تھے۔ غلام محمود ڈوگر نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریںاور انصاف فراہم کریں۔ تھانوں میں آکر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے۔ اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔سی سی پی اوہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اچانک تھانہ مغلپورہ اور تھانہ غالب مارکیٹ پہنچ گئے۔ انہوں نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی۔تھانہ مغلپورہ کے فرنٹ ڈیسک پر نامناسب انتظامات پر ایس ایچ او سعید انور کی سرزنش کی۔ سائل کی بیٹی کی فوری بازیابی کا حکم دیا اور کہا کہ سائلین انصاف کی امید سے آتے ہیں، مایوس نہ ہونے دیا جائے۔  

ای پیپر-دی نیشن