فیروز والا: اشتہاری کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ ‘ملزموں سے ہاتھا پائی ‘2افراد گرفتار
فیروزوالا( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں ملتان پولیس کی ٹیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ا‘ اشتہاری ملزم کے حامی افراد سے ہاتھا پائی۔ ایف آئی؎اے ملتان کی تفتیشی ٹیم کے سب انسپکٹر آصف بشیر دیگر ملازمین کے ہمراہ مفرور اشتہاری ملزم قیصر علی کی گرفتار ی کیلئے کوٹ عبدالمالک کے قریب چھاپہ مارا جس پر پولیس نے اسے پکڑا تو اس کے بیٹوں شہروز خان، اظہر خان اور خواتین نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے کار سرکار میں مداخلت کی ۔چھاپہ مار ٹیم نے مقامی پولیس کی ٹیم کے ہمراہ مزاحمت کرنیوالے دو افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔