تارا گروپ کی فیملی سمٹ
لاہور (پ ر) گزشتہ روز زرعی شعبہ کے صفِ اول ادارے تارا گروپ پاکستان کی دو روزہ تارا فیملی سمٹ 2021 شاندار انتظامات کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ جس میں تارا گروپ کی اعلیٰ انتظامیہ اور تارا گروپ کے تمام شعبوں کے سربراہوں کے علاوہ تارا گروپ کی چاروں سیلز کمپنیوں کے سینکڑوں سیلز افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد حمید چیئرمین تارا گروپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارا گروپ نے 8سالوں کے مختصر عرصہ میں ایگرو کیمیکلز کی صنعت میں ہی نہیں پورے زرعی شعبہ میں عالمی معیار کی پیسٹی سائیڈز ، معیاری کھادیں اور جدید ٹیکنالوجی کے بیج کسانوںکی دہلیز پر فراہم کر کے نمایاں ترین مقام حاصل کیا ۔ جسے مزید سربلندی سے ہمکنار کرتے ہوئے ہم نہ صرف تارا گروپ کو شعبہ زراعت کا اول ادارہ بنائیں گے بلکہ چاروں سیلز کمپنیوں اور نان سیلز شعبوں کے مابین ٹیم ورک جذبے اور لگن کو پروان چڑھا کر ہم انشاء اللہ تارا گروپ کے ویژن 2025کے تحت 20ارب روپے کا بزنس ہدف حاصل کرنے کا کارنامہ بھی سر انجام دیں گے۔