گھریلوجھگڑے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا
لاہور(نامہ نگار)باٹاپور کے علاقے میں دوروز قبل گھریلو جھگڑے پر بیوی، دوبچوںاور خودپر پٹرول چھڑک کرآگ لگانے سے جھلس کر زخمی ہونے والا40سالہ انیس ہسپتال میںگزشتہ روز دم توڑ گیا ہے۔ دو روز قبل محمد انیس کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو لڑائی جھگڑا ہوگیا۔ جس پرمحمد انیس طیش میں آکر اپنی بیوی ،دو بچوں اور خود پر پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا لی تھی۔ بیوی بچے اور خود بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ان کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔ انیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی جبکہ پولیس کے مطابق دونوں بچوں اوراس کی بیوی کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے۔