فیروز والا: ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘موٹر سائیکل کو گولی مار کر زخمی کر دیا
فیروزوالا( نامہ نگار) ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مار کر موٹر سائیکل سوار کو زخمی کر دیا ۔ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ لاہور روڈ کی آبادی خان پور کے قریب ڈاکوئوں نے ویگن سواروں کو لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی،موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ ٹھیکری والا میں ڈاکوئوں نے ذیشان کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ڈاکو 2لاکھ کی رقم اور لاکھوں روپے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔نواں کوٹ کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پرگولی مار کر فیکٹری ملازم عثمان کو زخمی کر دیااور فرار ہو گئے۔ چونگی سٹاپ کے قریب ڈاکوئوں نے عباس اور اس کی بیوی کو روک کر نقدی، زیورات اور موبائل چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے اقتدار حسین کے گھر داخل ہو کر 3لاکھ روپے کی رقم، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے ریاض احمد شہری کو روک کر نقدی اور موبائل چھین لئے ۔ غازی پھاٹک کے قریب ڈاکوئوں نے حمزہ سے 30ہزار روپیہ اور موبائل چھین کر لے گئے۔