• news

گوجرانوالہ: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈیلیوری کیلئے آنے والی خاتون جاں بحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈیلیوری کیس میں ہسپتال لائی گئی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کے لواحقین کا نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج۔ ہسپتال کے باہر لگی فلیکسیں اکھاڑ کر جلا دیں۔ زین نامی شخص اپنی بیوی کو ڈیلیوری کیس کے لئے نجی ہسپتال لایا جہاں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ خاتون کے خاوند زین کا کہنا ہے کہ بیوی کو ڈیلیوری کے لیے لیڈی ڈاکٹر میمونہ لطیف کے پاس لائے جہاں ڈاکٹر کی غفلت سے میری بیوی جاں بحق ہوئی ہے۔ لواحقین کے احتجاج کے باعث لیڈی ڈاکٹر اور دیگر سٹاف ہسپتال سے غائب ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں قصوروار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن