• news

رحیم یار خان: رنجش پر2 افراد نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) گھر میں داخل ہونے کی رنجش، دو ملزمان نے تیز دھار آلہ سے نوجوان کی ناک کاٹ دی، شدید زخمی ہوجانے پر نوجوان ہسپتال منتقل ، ملزمان فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق آدم والی کے رہاشی عقیل احمد نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ پیدل اپنے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان محمد قمر اورذولفقار نے اسے روک کر گفتگو کرنے کے بہانے ہمراہ لے گے اور اسی دوران ذولفقار نے  ایسے بالوں سے پکر لیا اور تیز دھار آلہ سے اس پر حملہ کر دیا اسی دوران ملزم قمر نے ایسے بازوں سے پکر لیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم ذولفقار سے اس کی ناک کاٹ دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گے۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ میں ان کے گھر میں داخل ہوا تھا جس کی ملزمان مجھے دھمکیاں دیتے رہتے تھے ، زخمی عقل احمد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن