• news

سیالکوٹ: میاں بیوی کا گھریلو ملازمہ پر تشدد‘ والدین سے ملنے بھی نہ دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) کشمیر ولاز میں میاں بیوی نے 18سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ کشمیر روڈ پر واقع کشمیر ولاز میں ذکیہ یوسف پانچ سال سے شہزاد کے گھر میں بطور ملازمہ کام کر رہی تھی۔ ذکیہ یوسف کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے ادھار لے رکھا تھا جس پر اسے گھر کے کام کاج کیلئے رکھا ہوا ہے‘ اس کا کہنا ہے کہ شہزاد اور اسکی بیوی معمولی معمولی سی غلطیوں پر اس پر تشدد کرتے اور اسے والدین سے ملے تین سال ہو گئے ہیں۔ ذکیہ یوسف نے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کے مالکان اس پر تشدد کرتے ہیں اور کھانا بھی نہیں دیتے۔ پولیس کا کہنا ہے لڑکی کے ہاتھ پاؤں اور جسم پر زخموں کے نشان ہیں اور وہ ذہنی دباؤ میں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن