• news

کشمیریوں کی تحریک آزادی آج نہیں تو کل ضرور کامیاب ہوگی: سردار عتیق

حاصل پور(نامہ نگار) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان کا حاصل پور کا دورہ، انہوں نے قائم پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں لاکھوں کشمیریوں کے خون کی قربانی ہے۔ آج نہیں تو کل یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہر محاذ پر ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں مگر انڈیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آزادی کی نعمت سے کشمیری مسلمان محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان نے لداخ میں انڈین فوجیوں کو زبردست شکست دی۔ اب کشمیر کا نقشہ پاکستانی نقشے میں شامل کر کے مودی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو حق خودارادیت دی جائے۔ اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے ممبر حاجی محمد افضل دھرالہ، چوہدری محمد جاوید سلہری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے قائم پور میں منشی ہسپتال میں منعقدہ گوشہ حرم درود میں تبرکات کی زیارت کی اور محفل نعت میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن