سعودی عرب سے 182 پاکستانی ڈی پورٹ،7ملتان ائیر پورٹ پر گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)سعودی عرب سے 182 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جو گزشتہ روز ملتان ایئر پو رٹ پہنچے۔ایف آئی اے نے ان افراد کو ضروری پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دیدی جبکہ سات افراد کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کر دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ساجد،ضیا الرحمن،فواد،کوثر ،فرزند،علی،اور انتظار سعودی عرب میں منشیات کے کاروبار سے منسلک تھے ان سے تفتیش جاری ہے۔