لاہور:متعدد وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم ،18لاکھ سے زائد کے ڈاکے
لاہور(نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیباٹاپورکے علاقے میںجواد کے گھرگھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکرساڑھے 5لاکھ روپے مالیت، جوہرٹاؤن کے علاقے میں منیر کے گھر سے4لاکھ روپے مالیت، شادمان کے علاقے میںاحد اوراس کی فیملی سے 3 لاکھ70 ہزار روپے مالیت ،کاہنہ کے علاقے میں فواد اوراس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت، شمالی چھاؤنی کے علاقے میںشہباز اوراس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت، ساندہ میںساجد اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ35ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگرسامان لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے راہزنی کی4 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے ٹاؤن شپ، راوی روڈ او برکی کے علاقوں سے تین کاریں جبکہ نیوانارکلی،گلبرگ،نواب ٹاؤن ، ڈیفنس اورنشترکالونی کے علاقوںسے پانچ موٹر سائیکلیںچوری کرلی ہیں۔