• news

گھریلو تنازعات سائیوال 2لڑکیوں سمیت 3افراد،فیصل آباد میں خاتون کی خود کشی

ساہیوال‘ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ آن لائن) گھریلو تنازعات پر ساہیوال میں 2 لڑکیوں سمیت 3  افراد جبکہ فیصل آباد میں شادی شدہ  خاتون نے خودکشی کر لی۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گھریلو تنازعات پر کمسن لڑکی سمیت تین نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ جہاز گرائونڈ کے فیض محمد کی14سالہ بیٹی تنزیلہ نے  والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ چک 50کے اکبر علی کی19سالہ بیٹی ارم نے بھی گھریلو تنازعہ پر زہر پی لیا۔ عارف والہ کے19سالہ علی ریاض نے مرضی کے خلاف منگنی طے ہونے پر زہریلی گولیاںکھا کر خودکشی کر لی ۔ تینوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق  کے مطابق 515 گ ب کی رہائشی 35 سالہ عمرانہ بی بی زوجہ اسلم نے گھریلو  ناچاقی پر زہریلا کیمیکل پی  لیا۔ جسے حالت غیر میں  الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن