• news
  • image

برآمدات میں اضافہ خوش آئند  اور مہنگائی پر کنٹرول کی ضرورت 

برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاویز کر گئیں ۔ وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ مشیر تجارت کی برآمدکنندگان کو مبارکباد، چینی اور گھی کا بحران، مختلف شہروں میں چینی سو اور گھی 260 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔
برطانوی مارکیٹوں تک بھرپور رسائی کی کوششوں اور مثبت تجارتی پالیسیوں کی بدولت وہاں پاکستانی برآمدات میں تاریخی اضافہ بلاشبہ خوش آئند بات ہے۔ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دیگر ممالک کے ساتھ ہماری تجارت اور برآمدات میں بھرپور اضافہ ہو۔ ملکی معیشت میں بہتری آنے سے ہی اندرون ملک بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ جس سے عام آدمی کی زندگی میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ اس وقت ملک میں عام آدمی کی زندگی مہنگائی کے ہاتھوں اجیرن بن چکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عام آدمی کے ریلیف کے لیے ہرممکن اقدامات کرے۔ اس کے علاوہ مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز اور منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لے کر ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ 

epaper

ای پیپر-دی نیشن