• news

کیپٹل ہل حملہ: ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک، بل ایوان نمائندگان میں پیش

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کا بل پیش کر دیا گیا مواخذے کی تحریک کے بل میں صدر ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت میں ایوان پر حملہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی اکثریت میں ہے ایوان میں بل پر بحث کی توقع‘ بل پاس ہونے پر صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو سکتا ہے اجلاس میں ایوان پر حملے اور ناکامی کے بعد سارجنٹ آرمز کا استعفیٰ قبول کرے نئے سارجن آرمز کی تعیناتی کر دی گئی سارجن آرمز ایوان کی سکیورٹی پر معمور سٹاف کے سربراہ ہوتے ہیں قبل ازیں سپیکر نینسی پلوسی نے ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس میں مواخذے سے پہلے ہی ٹرمپ کو نکالنے کا عمل شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ادھر پولیس اہلکار کی آخری رسومات ادا کر دی گئی وائٹ ہاؤس میں پرچم سرنگو رہا۔

ای پیپر-دی نیشن