یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 22 روپے کلو، آئل 27 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔