• news

براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو  عدالت رد نہ کرتی: حسین نواز 

لندن (نوائے وقت رپورٹ)  حسین نواز نے براڈ شیٹ کے دعوے پر ردعمل میں کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا  تو عدالت رد نہ کرتی۔ براڈ شیٹ کا لندن ہائیکورٹ جانا سازش تھی۔ ایسی سازشیں پاکستان میں بھی کی گئی تھیں۔ فیصلہ آیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازعہ کا ایون فیلڈ سے کوئی تعلق نہیں۔ خلاف فیصلہ آیا تو پی ٹی آئی نے واویلا مچا دیا تھا۔ نیب نے ہمارے اثاثے ڈھونڈتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر گنوا دیئے۔ یہ رقم ایون فیلڈ فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن