• news

مغلپورہ: سوتیلے نانا کی 2 سالہ نواسی کیساتھ زیادتی‘ بدبخت وہاڑی سے گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی) سوتیلے نانا نے اپنی 2 سالہ نواسی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ملزم گھناؤنے فعل کے بعد حالت غیر ہونے پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ملزم کو وہاڑی کے علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کی رہائشی خاتون اپنی دو سالہ بچی کو قریبی عزیز کے گھر چھوڑ کرکسی کام کے سلسلہ میں باہر گئی، واپس گھر بچی کو لینے پہنچی تو درندہ صفت شخص جو کہ بچی کا سوتیلا نانا بتایا جارہا ہے اس نے بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ بچی کی ماں نے مقدمہ درج کرایا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز شمس الحق درانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم محمد اکرم بچی کا سوتیلا نانا ہے۔ ادھر انویسٹی گیشن پولیس یکی گیٹ نے 9سالہ معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے سفاک اشتہاری ملزم صادق کو گرفتار کر لیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن یکی گیٹ احمد علی تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ ملزم صادق تقریباً 6 ماہ قبل بچے اشتیاق کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرفتار ملزم بچے کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن