• news

نیب  کیخلاف اپوزیشن کی شکایات چیئرمین سینٹ نے آج  اجلاس طلب کر لیا

اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب کے خلاف اپوزیشن کی شکایات پر غور کے لئے آج منگل کو  اپنے  چیمبرمیں اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور مشیر احتساب شہزاد اکبر شرکت کریں گے جبکہ ڈپٹی چئیر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والہ  نے کہا ہے کہ  اگر معاملہ حل نہ ہو تو  نیب کے خلاف اور اس کے  احتساب کیلئے قرار دادیں لائو ں گا۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کے معاملے پر آپ نے کہا تھا کہ میٹنگ بلائوں گا، اگر معاملہ حل نہ ہو تو میں قرار داد لائوں گا، نیب کے  احتساب کیلئے قرار داد لائوں گا۔ چیئرمین سینیٹ نے صادق سنجرانی نے  کہا کہ آج منگل کو اس معاملہ پر اجلاس کریں گے۔ سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو بھی بلایاجائے، چیئرمیں سینیٹ نے کہا کہ ان کو بھی بلائیں گے ، وزیر قانون  ڈاکٹرفروغ نسیم اور مشیراحتساب شہزاد اکبر کو بھی اجلاس میں بلائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن