ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل‘ آخری سوار نے مارا
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کیس میں پولیس تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے، ڈرائیور محمد علی کے قاتل کی شناخت ہوگئی،آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا۔پولیس ذرائع کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس کوتحقیقات میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قاتل کی شناخت ہوگئی،مقتول کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا، ملزم زیر حراست محسن نامی نوجوان کا دوست ہے، محسن نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی۔ واقعہ کے بعد سے طاہر فرار ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔ جلد ہی مرکزی ملزم طاہر قانون کی گرفت میں ہوگا۔