7تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے 7تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال خان نے انسپکٹر محمد سعید کوانچارج انویسٹی گیشن رنگ محل اور سب انسپکٹر عبدالحبیب انچارج انویسٹی گیشن باٹا پو، انسپکٹر محمد سرور انچارج ڈیفنسA،سب انسپکٹر امداد حسین انچارج گجر پورہ اور سب انسپکٹر محمد احسان اللہ انچارج قلعہ گجر سنگھ ،سب انسپکٹر شاہد اصغر انچارج سمن آباد اور سب انسپکٹر محمد خرم کو انچارج اقبال ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔