ہونہار طالبہ کا اعزاز
لاہور (پ ر) اکبری پبلک سکول شاد باغ لاہور کی ہونہار طالبہ لبیقہ شعیب نے میٹرک لاہور بورڈ کے امتحان سائنس میں 1100 میں سے 1043 نمبر اور ‘+A گریڈ کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہتی ہیں سکول اساتذہ اور پرنسپل نے انہیں مبارکباد دی ہے۔