• news

حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی :وسیم انجم سندھو 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ حکمرا ن ملک سے غربت بے روزگاری مہنگائی کرپشن اورلاقانو نیت کے خاتمہ کے اپنے وعدوں کوپوراکرنے کی بجائے غریب عوا م کو خودکشیوں پر مجبور کررہی ہے، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں مہنگائی بڑھا نا سرفہرست ہے سابق دورحکو مت میں عوام کو ہرممکن ریلیف حاصل رہا لیکن موجودہ حکو مت مہنگائی بڑھا نے پر اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے عمران خان کے قوم کو دکھائے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں،عوام دشمن اقدامات کی بدولت موجودہ حکومت سے جلد جان چھوٹ جانا ہی ملک و قوم کیلئے سود مند ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کی بجائے عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں حکومتی کارکردگی سے عوام کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں بے تحاشا مہنگائی اور بے روز گاری نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن