• news

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کرونا ٹیسٹ منفی 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں ۔ 38کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل سکواڈ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ پہنچاتھا ۔ ہوٹل میں پہلا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جو منفی آگیا ہے ۔ تین دن قرنطینہ مکمل کرنے پر اور دو کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان سکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی ۔ سات روز میں تین کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان سکواڈ دیگر افراد سے مل سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن