سابق سٹیج منیجر الحمراء حاجی عبد الرزاق کا تعزیتی ریفرنس آج ہو گا
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور سی جے ایف پی کے زیراہتمام سابق سٹیج منیجر الحمراء حاجی عبد الرزاق کا تعزیتی ریفرنس بدھ 13جنوری سہ پہر تین بجے الحمرامیں ہوگا جس میں ان کے ساتھی اور فنکار ان کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی نے کہا کہ حاجی عبد الرزاق سے میرا ساتھ 35برس سے زائد کا رہا ہے۔وہ فنکار دوست انسان تھے۔انہوں نے نہایت ہی ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دی۔تعزیتی ریفرنس کرنا ان کو یاد کرنا ہے۔