نتائج کچھ بھی ہوں ‘پی سی بی ویمنز کرکٹ سے توجہ نہ ہٹائے : کرکٹ کمیٹی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈکی خواتین ٹیموں کیساتھ سیریز پر ویمن ونگ کی کاوش کو سراہا ہے۔ کرکٹ کمیٹی نے نیشنل ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کی ٹرافی جیتنے پر بسمہ معروف کی ٹیم کو مبارکباد ی۔ کرکٹ کمیٹی نے ہدایت کی کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے نتائج جو بھی ہوں پی سی بی کو ویمنز کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹانی چاہیے کرکٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔