موثر پالیسی سے افغانستان اور ایران سمگلنگ میں 65 فیصد کمی آئی،شہبازگل
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک جانب براڈ شیٹ کی بدنامی‘ مفروی اور چوری کیبلری اور لندن فلیٹ کا سیکنڈل ہے اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کا پاکستان ہے جس میں حکومت ساٹھ سالہ بعد ڈیم بنا رہی ہے۔ آئی پی پیز سے معاہدے کئے جارہے ہیں برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم بنایا جارہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ ایشیاء میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ شہبازگل نے کہا کہ موثر پالیسی کی وجہ سے افغانستان اور ایران سمگلنگ میں 65 فیصد کمی آگئی ہے آصف زرداری جو بلاول زرداری کے والد ہیں انہوں نے گزشتہ تیرہ برس میں پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔ سندھ میں کرپشن میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ جو کرپشن ختم کریں گے کیا وہ کرپشن پہلے آصف زرداری اور زرداری ہاؤس سے ختم کریں گے ۔