موٹرے وے زیادتی کیس ٹریس کرنے پر 40 افسر وں، اہلکاروں میں 25 لاکھ تقسیم
لاہور(نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جرات ، بہادری اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے ۔ انہوں نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس ایک مشکل اور چیلنجنگ کیس تھا جس میںپنجاب پولیس اللہ کے فضل اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے سرخرو ہوئی اورانویسٹی گیشن،سی ٹی ڈی اور دیگر شعبوں کی انتھک محنت، پروفیشنلزم اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت ملزم مختصر عرصے میں گرفتار ہوئے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ آج کی تقریب پنجاب پولیس کی اس درخشاں پالیسی کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو کامیابی سے ٹریس کرکے گرفتار کرنے والے افسران واہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے فرض شناس اور قابل افسر ان واہلکار پولیس فورس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران آئی جی پنجاب نے سی آئی اے ، سی ٹی ڈی ، سی آر او سمیت دیگر شعبوں میں تعینات40 افسران و اہلکاروں میں25لاکھ کے نقد انعامات وتعریفی تقسیم کیں ۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر سید حسین حیدر ، انسپکٹر جاوید حسین ، انسپکٹر علی احمد اور انسپکٹر طارق خان کو ایک لاکھ روپے فی کس ، سب انسپکٹر حسین فاروق، سب انسپکٹرامانت علی ، سب انسپکٹرمنیر احمدکوفی کس82500، اے ایس آئی بشارت نعیم ،ٹی/ اے ایس آئی رضوان احمد، اے ایس آئی نصیر احمد،اے ایس آئی بابر علی اوراے ایس آئی خلیل احمدکوفی کس70500،ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ ، ہیڈ کانسٹیبل خاد م حسین ، ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوان،سی پی ایل عرفان یونس ، سی پی ایل اویس اکرم ، سی پی ایل قدرت اللہ، اور سی پی ایل شہزادہ کلیم اللہ کو فی کس62500جبکہ کانسٹیبل شاہد علی چغتائی ، کانسٹیبل اللہ دتہ، کانسٹیبل محمد شہباز علی ، کانسٹیبل منور علی ، کانسٹیبل محمد عمیر، کانسٹیبل قیصر عباس، کانسٹیبل شبیر علی ، کانسٹیبل عرفان علی ، کانسٹیبل ساجد حسین ، کانسٹیبل آصف منیر، کانسٹیبل نبیل گل ، کانسٹیبل طارق علی ، کانسٹیبل شرافت علی ، کانسٹیبل شبیر احمد، کانسٹیبل محمد بشیر، کانسٹیبل کامران انور، کانسٹیبل مظہر حسین ، طاہر حسین ، آصف جاوید اور محمد شفیق کو فی کس 50ہزار روپے نقداور تعریفی اسناد دی گئیں ۔