وزیراعلیٰ نے لاہور کی صفائی کا ٹاسک اسلم اقبال کو دیدیا
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور شہر کی صفائی کی ذمہ داری کا ٹاسک صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کودے دیا۔ میاں اسلم ایل ڈبلیو ایم سی، انتظامیہ اور دیگر محکموں کے اقدامات کو دیکھیں گے اور صفائی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے مناسب ہدایات جاری کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ لاہور کو گندگی سے پاک کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ لاہور کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود شہر کا دورہ کروں گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسر فیلڈ میں رہ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کریں۔