ٓٓآٹو مشین کی وجہ سے آئیندہ 5سال میں85ملین ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (اے پی پی)پانچ سال بعد صنعتی و کاروباری شعبوں میں کام کرنے والے انسانوں اور مشینوں کی تعداد تقریبا برابر ہو جائے گی۔ آٹو میشن کی وجہ سے آئندہ پانچ سال میں روزگار کے 85 ملین متوقع متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 بحران کے باعث کارکنوں کے مسائل میں دو گنا اضافہ ہو رہا ہے اور آٹومیشن ، روبوٹس اور مشینوں کے استعمال میں اضافہ سے کارکن طبقہ کو مسائل کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 2025 تک کمپنیوں کی جانب سے ٹیکنالوجی سے استفادہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ 43 فیصد کاروباری اداروں نے ٹیکنالوجی سے استفادہ کے تحت اپنی افرادی قوت کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ 41 فیصد ادارے کسی بھی مخصوص کام کے لئے ٹھیکے داروں کی خدمات سے استفادہ کے خواہش مند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مختلف صنعتی و کاروباری اداروں میں سے 34 فیصد اداروں نے ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں اپنی افرادی قوت بڑھانے کے عزم کا ا ظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال بعد کاروباری اداروں میں انسانوں اور مشینوں کی تعداد مساوی ہو جائے گی جبکہ کاروباروں میں آٹو میشن کے نتیجہ میں روزگار کے 85 ملین مواقع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کووڈ۔19 کے عالمی بحران کی وجہ سے کاروباری شعبہ میں کام کرنے والے افراد کے مسائل میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔