چیئر مین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی ملاقات ،نیب معاملات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات پر گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق مختصر ملاقات میں اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔ ذراعء کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینٹ سے معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ اپوزیشن کی قرارداد اور میری تحریک استحقاق ابھی بھی موجود ہے۔چیئرمین سینیٹ نے نیب کے معاملے کو ایوان میں خوش اسلوبی سے زیر بحث لانے کی یقین دہانی کرائی۔