• news

وزیراعظم کی جمعہ کو لاہور آمد متوقع‘ 2 روز قیام‘ بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں ہوں گی

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کا جمعے کے روز دورہ لاہور متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ یہی بتایا گیا ہے کہ    پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بورڈ آف ریو نیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پلانے بارے بریف کیا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم بیوروکریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن