براڈ شیٹ نے جس جائیداد کا بتایا اسی کا انکشاف پانامہ میں بھی ہوا: فواد چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے جس جائیداد کا بتایا ان کا انکشاف پانامہ میں بھی ہوا۔ براڈ شیٹ کے پارٹنر کی آپس میں لڑائی ہو گئی تھی۔ براڈ شیٹ کی 200 جائیدادیں تو ثابت ہو چکی ہیں۔ میں نے کہا تھا نواز شریف کو بیرون ملک نہ بھیجا جائے۔ عمران خان کو احتساب کے نام پر ووٹ ملا۔ پہلے بیانیہ تھا کہ کھاتا تھا تو لگاتا بھی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فائونڈیشن کے درمیان یادداشت طے پاگئی ہے۔ ویڈیو گیمز سے دلچسپی ہے توتیار ہو جائیں، نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ویڈیو گیمز میں دلچسپی ہے تو تیار ہو جائیں۔