• news

حکومت کے ڈھائی برس مکمل: پاورسیکٹر کے متعدد ادارے سربراہوں سے محروم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہو گئے۔ مگر پاور سیکٹر کے متعدد ادارے سربراہوں سے محروم ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، پیداواری و ترسیلی کمپنیاں سربراہان سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو ایڈہاک ازم پر چلایا جا رہا ہے۔ این ٹی ڈی سی، این پی سی سی کو ایڈہاک ازم پر چلایا جارہا ہے۔ این ٹی ڈی سی جولائی 2017ء سے مستقل سربراہ سے محروم ہے۔ این ٹی ڈی سی ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کی ذمہ دار ہے۔ ایس پی سی میں کئی سال سے مستقل سربراہ تعینات نہیں کیا گیا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی مستقل سربراہان سے محروم ہیں۔ آئیسکو، لیسکو، فیسکو، گیپگو کو مستقل سربراہان کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔ میپکو، کیسکو، فیسکو، پیکو بھی مستقل سربراہان سے محروم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن