مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکا جائے‘ وزیراعظم علماء کرام کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکا جائے۔ مذہب کی آڑ میں سیاسی مفادات حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نبھائیں گے۔ وزیر داخلہ کی سربراہی میں علماء کرام کا اجلاس آج ہو گا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ علماء کے ساتھ مشاورت سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔