• news

پرتشدد قوم پرست گروپوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے: پاکستان

نیو یارک (نیٹ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے بھارت کی حکمران جماعت بھاتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند نیشنلسٹ تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے نمٹنے کے لیے ایک عملی منصوبہ پیش کیا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے واضح خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ پرتشدد قوم پرست انتہا پسند گروپوں کو بھی دہشت گردوں کی دیگر تنظیموں کی طرح کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔ منیر اکرم نے یو این ایس سی میں کہا کہ اس طرح کی پرتشدد، نسل پرست اور انتہا پسند دہشت گردی یقینی طور پر تشدد فروغ دے گی اور آئی ایس ایس/داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے بیانیہ کی توثیق کرے گی۔ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی، ہندوتوا نظریہ کی پیروی کر رہی ہے۔ جس سے بھارت میں مسلم آبادی کو خطرہ ہے۔ پاکستانی مندوب نے پرتشدد قومیت کے عروج کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور کئی اقدامات تجویز کیے۔

ای پیپر-دی نیشن