• news

فوج غیر جانبدار، سیاست میں ملوث نہ کیا جائے: پرویز الٰہی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پی پی 179 قصور سے آزاد امیدوار سیاسی و سماجی شخصیت رانا ممتاز علی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔  پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، فوج غیرجانبدار ادارہ ہے اس کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ پاک فوج اور انتظامی اداروں نے ہمیشہ غیرجانبدار رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج اور اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیلاب، زلزلہ ہو یا اندرونی و بیرونی دہشت گردی ان سب کا پاک افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔ رانا ممتاز علی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو سروس، مفت ادویات کی فراہمی، سکولوں میں فری کتابیں فراہم کیں یہ سب ایسے کام ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن