اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں 18 ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 23 ہلاک
دمشقٍ(نیٹ نیوز) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایران کی پاسداران انقلاب کے اڈوں اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چوتھی بار شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری کی۔
، اسرائیلی طیاروں نے 18 ایرانی ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا جہاں مبینہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب اور لبنان کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کی قیام گاہیں اور اسلحہ ڈپو تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی شام میں بوکمل اور دیر ایزور کے علاقوں میں کی گئی کارروائی میں 23 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 5 اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔شام نے اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاحال درست اعداد و شمار وصول نہیں ہوئے ہیں۔ ایران کی جانب سے بھی حملوں پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیںآیا ہے۔