قائمہ کمیٹی اجلاس‘ پی ٹی اے کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بہتر بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی چیئر پرسن نے کشور زہرہ نے وفاقی اداروں میں صوبوں اور اقلیتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ممبر کمیٹی علی نواز اعوان کی سربراہی میں 4 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔