وفاقی حکومت 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری آج دیگی‘ خصوصی مراعات کا امکان
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت آج پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل پالیسی آج منظوری کیلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کے لئے مراعات رکھی گئی ہیں۔ بند ٹیکسٹائل ملوں کی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدی صنعتوں کو بجلی گیس میں رعایت دئیے جانے کابھی امکان ہے۔ نئی ٹیکسٹائل مل لگانے کیلئے خصوصی پیکج رکھا گیا ہے۔ موثر ٹیکسٹائل پالیسی نہ ہونے کے باعث گذشتہ حکومت میں دو سو ملز بند ہوگئی تھیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ سالہ پالیسی تیار کی گئی۔ چیئرمین اپٹما عادل بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری کے بعد انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم پرامید ہیں۔