کاوے موسوی کا دعویٰ نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ: شہبازگل
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کاوے موسوی کا دعویٰ نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ میاں مفرور نے اپنی فطرت کے مطابق ''خریداری'' کی کوشش کی، کروڑوں ڈالر کی پیش کش اپنی چوری بچانے کیلئے کی گئی۔ درباریوں کا براڈ شیٹ کے خلاف بیانات دینا اس بات کی دلیل ہے کہ نااہل لیگ کو سچائی سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور وہاں شریف خاندان کا نام نہ آئے۔ پانامہ سے لیکر کر ڈیلی میل، سسلین مافیا سے لیکر پینٹ ہائوس پائیریٹس تک کہاں کہاں انکے لوٹ مار کا ذکر نہیں؟ ہر طریقے سے انہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ نوازشریف کی اگر عالمی سطح پر کوئی تصویر چھپی ہے تو وہ آف شور کمپنیوں کی فہرست میں چوروں لٹیروں کے ساتھ ہے۔ چوری سے انکار انکا وطیرہ ہے مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔ دودھ کے دھلے ہوئے شریفوں کے کرپشن کے قصیدے عالمی سطح پر مشہور ہیں۔