اعظم سواتی سے جاپانی سفیر کی ملاقات ریلوے منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے جاپان کے سفیر کونی نوری مٹسوڈا نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاپان کے سفیرنے نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جا پان کے درمیان ریل منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
وفا قی وزیر ریلوے نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی تر قی میں جاپان کے کردار کی تعر یف کی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ تعلقات استوار ہیں۔ جاپان نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔ وزیر ریلوے نے جاپان کے سفیر کو ریل میںسفر کر نے کی بھی دعوت دی۔