خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں ججز کی عدم تعیناتی کیخلاف کیس میں رپورٹ طلب
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں ججز کی عدم تعیناتی کے خلاف کیس میں تعیناتیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ کسٹم ایپلٹ ٹربیونل اور ان لینڈ ریونیو چئیرمین، ممبران کی تعیناتی رولز کی منظوری ہو چکی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو مشاورت کے لیے مسودہ بھیجا گیا ہے۔ جب بھی مشاورت کا عمل مکمل ہو گا ٹربیونلز، ججز کی تعیناتی کر دی جائے گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر تعیناتی مکمل نہ ہو تو سیکرٹری قانون و انصاف آئندہ سماعت میں خود پیش ہوں، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔